پاکستان
13 مئی ، 2012

پشاور دھماکا: بچے سمیت 7افراد زخمی

پشاور دھماکا: بچے سمیت 7افراد زخمی

پشاور…پشاور کے علاقے رنگ روڈ پرپولیس چوکی کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ایک بچے سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔دھماکہ تھانہ چمکنی کی حدود میں رنگ روڈ پر ایک پولیس چوکی کے قریب ہوا۔ جس سے چوکی کی عمارت اور رنگ روڈ سے گذرنے والی دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک بچے اور تین پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد زخمی ہوئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں چھ سے سات کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکہ خیز مواد ایک پریشر ککر میں چوکی کے قریب نصب کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :