پاکستان
13 مئی ، 2012

اندرون ملک پی آئی اے کی پروازو ں میں تاخیر،لندن کی پرواز بھی منسوخ

اندرون ملک پی آئی اے کی پروازو ں میں تاخیر،لندن کی پرواز بھی منسوخ

کراچی…قومی ایئر لائن کی پروازوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لندن جانے والی پرواز منسوخ کردی گئی ہے فلائٹ انکوائری کے مطابق قومی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 368 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے فلائٹ کی روانگی بارہ بجے متوقع ہے جبکہ سیالکوٹ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 397 بھی تاخیرکا شکارہ ے گیارہ بجے انیولی پرواز اب ڈیڑھ بجے آمد متوقع ہے لاہور سے انے والی پرواز 303 پونے ایک بجے کے بجائے اب پونے تین بجے متوقع ہے جبکہ ساڑھے دس بجے لندن جانے والی پرواز پی کے 787 منسوخ کردی گئی۔

مزید خبریں :