کھیل
25 جون ، 2015

کولمبوٹیسٹ:کھانے کے وقفے پر پاکستان2وکٹوں پر 70رنز

کولمبوٹیسٹ:کھانے کے وقفے پر پاکستان2وکٹوں پر 70رنز

کولمبو......کولمبو ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور کھانے کے وقفے پر 70کے اسکور پر2کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔کولمبو میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،صرف 5کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد ایک رن بناکر پولین لوٹ گئے،اظہر علی 26رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ دونوں وکٹیں پرساد کے حصے میں آئیں۔کھانے کے وقفے پرمحمد حفیظ31اور یونس خان 2رنزپر ناٹ آئوٹ تھے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے۔پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو 10وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :