27 جون ، 2015
کولمبو.........پاکستان اور سری لنکا کر درمیان جاری 3میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کولمبو میں جاری ہے۔ آج میچ کا تیسرا دن شروع ہوگا، جہاں لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز 304رنز 9وکٹوں پر دوبارہ شروع کرے گی۔ لنکن ٹیم کو قومی کرکٹ ٹیم پر 166رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، جبکہ گرین شرٹس کی جانب سے یاسر شاہ نے 5شکار کیے۔ میچ میں آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے، جہاں گرین شرٹس کو میچ بچانے کے لیے چیلنج کا سامنہ ہے۔ اس سے پہلے دورہ سری لنکا پر گئی پاکستان ٹیم مشکلات سے بھی دوچار ہے، جہاں پہلے ہارث سہیل اور اب وہاب ریاض دونوں کھلاڑی انجری کے سبب سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ ان کے متبادل کھلاڑیوں کے طور پر بابر اعظم اور راحت علی کو گرین شگنل دے دیا گیا ہے۔