دنیا
30 جون ، 2015

یونان کی دیوالیہ ہونے سے بچنے کی کوششیں جاری

یونان کی دیوالیہ ہونے سے بچنے کی کوششیں جاری

ایتھنز............آئی ایم ایف سے لیا گیا ایک ارب 60 کروڑ یورو کا قرضہ واپس کرنے کا وقت ختم ہونے کے آخری گھنٹوں میں یونان کی دیوالیہ ہونے سے بچنے کی کوششیں جاری ہیں۔ حکومت کی جانب سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے یورپئین اسٹیبلیٹی میکنزم کے تحت ملک کی مالیاتی ضروتیں پوری کرنے کے لئے یورپی یونین کو دو سالہ معاہدے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ تجویز کے ساتھ وزیر اعظم نے یورپی یونین سے بیل آئوٹ پروگرام میں مختصر مدت کی توسیع کی بھی درخواست کی ہے، تجویز پر غور کے لئے یورو زون ممالک کے وزرائے خزانہ کا آج ہنگامی اجلاس ہورہا ہے، اس سے قبل یونان کے وزیر خزانہ نے واضح کردیا تھا کہ یونان آئی ایم ایف کا قرضہ واپس نہیں کرے گا۔ مالیاتی بحران پر یونان میں 5 جولائی کو ریفرنڈم بھی ہوگا۔

مزید خبریں :