دنیا
14 مئی ، 2012

ایران کے سامنے اسرائیل کی حیثیت مچھر جتنی ہے ،محموداحمدی نژاد

ایران کے سامنے اسرائیل کی حیثیت مچھر جتنی ہے ،محموداحمدی نژاد

تہران ... ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سامنے اسرائیل کی حیثیت کسی مچھر جتنی ہے۔ ترک اور ایرانیٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کو اسرائیل کے آقاوٴں کا سامنا ہے۔ اور ایران کے ساتھ اسرائیل کی زور آزمائی کی مثال اس خرگوش کی سی ہے جو شیر کی دم سے کھیلنے کا خطرہ مول لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کا گھیراوٴ توڑنے کے لئے جانے والے کاروان آزادی اور امدادی بیڑے پر حملے کے جرم میں اسرائیل کو سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے خطے میں اربوں ڈالر کے اسلحے کی خریداری پر اظہار تشویش بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کی طاقتیں اگر اسرائیل سے تعلقات توڑ لیں اور تیل کی فراہمی منقطع کردی جائے تو وہ ختم ہوجائے گا۔

مزید خبریں :