دنیا
14 مئی ، 2012

نیپال میں طیارہ گرکر تباہ، ہلاک شدگان کی تعداد15ہوگئی

نیپال میں طیارہ گرکر تباہ، ہلاک شدگان کی تعداد15ہوگئی

کھٹمنڈو…نیپال کے شمالی پہاڑی علاقے میں طیارہ گر نے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد15 ہوگئی، طیارے میں 21 افراد سوار تھے۔پولیس کے مطابق نیپال کے سیاحتی علاقے میں ایگری ائیر کا طیارہ جامسم ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران گرگیاتھا،حادثہ میں6افراد معجزانہ طور پر بچ گئے۔ہلاک ہونے والوں میں دو پائلٹس کے علاوہ 13بھارتی شہری شامل ہیں۔

مزید خبریں :