04 جولائی ، 2015
تربت ......بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے کانوائے کے قر یب ریمورٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایف سی ترجمان کے مطابق تربت کے علاقے گوگدان میں فرنٹیرکور کی 2 گاڑیاں میرانی ڈیم کی جانب معمول کی گشت پر جا رہی تھیں کہ اچانک ز یر زمین چھپایا گیا، ریمورٹ کنٹرول بم کا دھماکا ہوا ۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔