14 مئی ، 2012
بیجنگ… چین کے جنوب مغربی حصے میں ہونے والی تیز بارشوں اور سرد موسم کے باعث 49 افراد ہلاک اور 23 لاپتہ ہوگئے۔چین کے جنوبی حصے میں گزشتہ روز ہونے والی تیز بارشوں اور سرد موسم نے نظام زندگی معطل کرکے رکھ دیا ہے۔موسم کی سختیوں کے باعث اب تک 49 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ تیز ہواوٴں اور جھکڑوں سے 20 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔یخ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔امدادی کارکن سڑکوں کو صاف کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ لوگوں کو بروقت امداد پہنچائی جاسکے۔