دنیا
05 جولائی ، 2015

بھارت میں ایک اور صحافی پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا

بھارت میں ایک اور صحافی پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا

نئی دہلی......بھارت میں ایک بار پھر صحافت کو نشانہ بنایا گیاہے، ملازمتوں میں ہونے والے گھپلوں پر کام کرنے والا صحافی پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ ایک ہندی نیوز چینل کے لیے کام کرنے والا اکشے سنگھ ریاست مدھیاپردیش میں ملازمتوں میں ہونے والےگھپلوں اور گول مال کی تحقیقات کر رہا تھا اور اپنی ٹیم کے ساتھ جھابوا ڈسٹرکٹ میں اس لڑکی کے والدین سے انٹرویو مکمل کیا تھا جس کا نام اس گھپلے میں آنے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ ٹی وی چینل کا ایک صحافی ایک اسٹوری کور کر رہا تھا کہ اچانک اس کی طبیعت خراب ہوئی اور اسے اسپتال میں داخل کردیا گیاجہاں بعد میں وہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ لیکن یہ پہلا موقع نہیں ہے ، صحافیوں کی ہلاکت کے واقعات بھارت میں دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں۔اس سے پہلے بھی جون کے مہینے میں مد ھیہ پردیش سے صحافی کواغوا کیا گیا اور بعد میں اس صحافی کی جلی ہوئی لاش پڑوسی ریاست مہاراشٹر سے ملی۔چالیس سالہ صحافی کو زمین کے تنازع پر تین لوگوں نے قتل کیا۔

مزید خبریں :