دنیا
05 جولائی ، 2015

ہلیری کلنٹن نے چین پر تجارتی راز چرانےکا الزام عائد کر دیا

ہلیری کلنٹن نے چین پر تجارتی راز چرانےکا الزام عائد کر دیا

واشنگٹن.......سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے چین پر تجارتی راز اور حکومتی معلومات چرانےکا الزام لگایا ہے،انہوں نے یہ الزام رواں سال امریکا میں سرکاری کمپیوٹر ہیک کرنے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد عائد کیا ۔نیو ہیمشائر میں اپنی انتخابی مہم کے دوران ہلیری کلنٹن نے کہا کہ چین دفاعی کنٹریکٹروں سے راز چرا رہا تھا اور اس نے حکومت کی وسیع معلومات حاصل کیں تاکہ اسے سبقت حاصل رہے۔ رواں سال کے آغاز پر امریکی حکام نے ریکارڈز کی ہیکنگ کے سلسلے میں چین پر سب سے زیادہ شبہ ظاہر کیا تھا۔ ہلیری کے بیان پر وائٹ ہاؤس نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ چین نے ہیکنگ کے الزامات مسترد کردیئے ہیں۔

مزید خبریں :