05 جولائی ، 2015
کوچی ......بھارتی فلم باہوبالی’ Baahubali‘ کا 50 ہزار مربع فٹ پر پھیلا پوسٹر منظر عام پر آ گیا ۔فلم کے ہدایتکار اور اداکاروں نے ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں فلم کے پوسٹر کی رونمائی کی ۔ 50 ہزار مربع فٹ بڑا پوسٹر پچھلے ہفتے گنیز ورلڈ رکارڈمیں بھی جگہ بنا چکا ہے۔فلم میکرز کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ باہو بالی بھارتی سنیما کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم ہوگی ۔ یہ فلم تامل اور تیلگو زبان میں 10جولائی کو ریلیز کی جائیگی اور اسے ہندی میں بھی ڈب کیا جائیگا۔