دنیا
06 جولائی ، 2015

نائیجیریا :بم دھماکوں سے 15 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے

نائیجیریا :بم دھماکوں سے 15 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے

ابوجا......نائیجیریا میں بم دھماکوں سے 15 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے ہیں۔ نائیجیریا میں بم دھماکوں سے 15 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ نائیجیریا کے شہر مرکزی شہر جوس میں پیش آیا۔ پہلا دھماکہ مسجد کے قریب ہوا ۔ عینی شاہدین کے مطابق امام کے درس کے دوران مسلح افراد مسجد میں داخل ہوگئے اور انہوں نے فائرنگ شروع کردی اور اس کے بعد اچانک دھما کہ ہوگیا۔ دوسرا دھماکہ مصروف شاہراہ پر ریستوران کے قریب ہوا۔ دھماکوں کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :