06 جولائی ، 2015
نیویارک.......کبھی کبھی ایڈونچر مہنگا پڑ جاتا ہے، امریکا میں یوم آزادی کی خوشی میں آتش بازی کے دوران نوجوان ہلاک ہوگیا۔ واقعہ پیش آیا امریکی ریاست مین کے شہر کیلائس میں ایک نوجوان ڈیون اپنے دوست کے ہمراہ، یوم آزادی کا جشن منا رہا تھا، لیکن یہ جشن اسے بہت مہنگا پڑ گیا۔ 22سالہ ڈیون اسٹیپلز نے نشے میں دھت ہو کر پٹاخے کو اپنے سر پر رکھ کر پھاڑنے کی کوشش کی، جونہی پٹاخے کو آگ دکھائی گئی۔ایک زوردار دھماکا ہوا اور ڈیون اپنی زندگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا۔