06 جولائی ، 2015
لاس اینجلس.....ہالی ووڈ کی نئی ہارر مووی دی گیلوز کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم 10جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ ہالی وڈ میں ان دِنوں خوف اور دہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں اسی سلسلے میں حقیقی واقعات سے متاثر ہوکربنی نئی ہاررتھرل فلم ’’دی گیلوز‘‘کے نئے کلپس ریلیز کر دیئے گئے ہیں۔ٹریوس کلف اور کرِس لو فنگ کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہا نی شیطانی ارواح کے زیرِ اثرایک ایسے ہائی اسکول کے گِرد گھوم رہی ہے جہاں غیر مّرئی قوتیں اور مافوق الافطرت مخلوق اپنی موجودگی کا احساس دلانے کیلئے ایسے ایسے حربے استعمال کرتی ہیں کہ اسٹوڈنٹس کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ ڈراؤنے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں اہم کردارکیسی ڈی گیفورڈ،فیفیئر براؤن،ریان شوو،ریز مشلراورمیکی برٹ ادا کر رہے ہیں جورواں سال وارنر بروس پکچرزاور نیو لائن سنیما کے تحت 10جولائی کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔