انٹرٹینمنٹ
07 جولائی ، 2015

بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور آج دولہا بنیں گے

بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور آج دولہا بنیں گے

نئی دہلی.....بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔دہلی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں شادی کی تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔34سال کے شاہد کپور کی شادی دہلی سے تعلق رکھنے والی21سال کی میرا راجپوت سے ہو رہی ہے، جس میں دولہا دلہن کے قریبی عزیز مدعو ہیں ۔ گذشتہ روز دہلی میں ہونےوالی سنگیت کی تقریب میں دولہا دلہن نے بھی بھرپور طریقے سے حصہ لیا۔دولہا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کے فورا بعد شاہد کپور اپنی دلہنیا کو لے کر ممبئی آ جائیں گے۔اور 12جولائی کو گرینڈ ریسپشن دیں گے ،جس میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنےوالی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :