10 جولائی ، 2015
اسلام آباد ......سینیٹ نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ بل ترامیم کے ساتھ منظور کر لیا، جس کے تحت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہوں گے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بل پر غور کرنے کی تحریک ایوان بالا میں پیش کی۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ حکومت جلد بازی میں بل پاس کرا رہی ہے، اس میں مزید ترامیم کی گنجائش ہے، اپوزیشن نے حکومتی رویے کے خلاف ایوان سے علامتی واک آؤٹ بھی کیا۔ بل کو منظوری کے لیے پیش کرنے پر رائے شماری کرائی گئی تو حق میں 23 اور مخالفت میں 21 ووٹ آئے، اس کے بعد بل کی شق وار منظوری دے دی گئی۔