10 جولائی ، 2015
لاہور......لاہور کے اقبال ٹاؤن کریم بلاک میں واقع پنجاب بینک میں خون کی ہولی کھیلنےوالا ملزم عبداللہ مبینہ مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس کےمطابق گورنمنٹ سائنس کالج کے کیشئر عبداللہ نے شیرا کوٹ کےعلاقے میں راشد نامی شخص سے کلاشنکوف خریدی تھی، اسے راشد کی نشاندہی کے لیے جایا گیا تھا جہاں اس نے بھاگنے کی کوشش کی اور مقابلے میں مارا گیا۔اس سے پہلےملزم نےکریم بلاک اقبال ٹاؤن میں واقع پنجاب بینک میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکےاسسٹنٹ منیجرناصر، گن مین خالداور بنک ملازم سہیل کو فائرنگ کرکے قتل اور سدرہ اورثوبیہ سمیت4افرادکو زخمی کر دیا تھا،واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیونیوز نےحاصل کر لی تھی۔ پولیس حکام کاکہناہے،عبد اللہ25 لاکھ روپے کےفراڈ میں ملوث تھا،وہ جعلی دستخطوں سے چیک کیش کراتارہا،بینک کے آپریشن منیجر نے اس کی ہیرا پھیری پکڑ لی تھی، پنجاب بینک کے صدر نعیم الدین نے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈکےپرنسپل زاہد بٹ موقع پر پہنچ کر کہتےرہےکہ ان کا کیشئربےگناہ ہے۔ پولیس نے برانچ منیجر عمران جاوید کی مدعیت میں ملزم عبدالله، دو کلرکس اور پرنسپل جبکہ ملزم عبد الله کے خلاف پولیس مقابلے سمیت دو مقدمات درج کر لئے اورکالج پرنسپل زاہدبٹ کوحراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے۔