10 جولائی ، 2015
اسلام آباد......وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو چاہیے کہ اپنے مسائل کو میز پر بیٹھ کر حل کریں، دونوں ملک اپنا جغرافیہ تبدیل نہیں کر سکتے، اس لیے آنے والی صدیوں اور آئندہ نسلوں کی خاطر دونوں ملکوں کو اپنے معاملات طے کرنے پڑیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی ملاقات سے پہلے جیو نیوز کے پروگرام ’’کپیٹل ٹاک‘‘ میں پاکستان اور بھارت کے تجزیہ کاروں پر مشتمل ایک خصوصی پروگرام پیش کیا گیا جس میں بات چیت کرتے ہوئے وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند کے مسائل میز پر بیٹھ کر ہی حل کیے جا سکتے ہیں، اس موقع پر پاکستان میں بھارت کے سابق ہائی کمشنر پارتھا سارتھی نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اداروں کا احترام کرتا ہے۔