10 جولائی ، 2015
اوفا.......کانوں میں ماضی کی بازگشت سہی، آنکھوں میں سرخی سہی، دلوں میں کچھ بھی ہو، لیکن دنیا کے سامنے مل رہے ہیں، مسکراکے ملنا پڑے گا۔ وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی ملاقات کل ہوگی، دونوں رہنما شنگھائی کانفرنس تنظیم میں شرکت کے لیے روس کے شہر اُوفا پہنچ گئے۔ وزیر اعظم نواز شریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان 10جولائی بروز جمعہ صبح 9بجکر 15منٹ پر ہو گی، یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کی سائید لائنز پر۔ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب کے درمیان اوفا میں یہ دوسری ملاقات ہو گی۔ اس سے قبل دونوں رہنماؤں میں ملاقات گزشتہ سال جولائی میں ہوئی تھی، جب وزیر اعظم نواز شریف نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے گئے تھے۔ نئی دہلی میں ملاقات کے بعد پاک بھارت مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہوا جو آج تک جاری ہے۔ بھارت نے نہ صرف 25 اگست 2014ء کو ہونے والے خارجہ سطح مذاکرات منسوخ کئے بلکہ کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ بھی شروع کیا۔