پاکستان
10 جولائی ، 2015

کراچی :روزے دار ٹریفک پولیس اہل کاروں کی افطاری

کراچی.......کراچی میں ٹریفک اتنا زیادہ ہے کہ اہلکاروں کی معمولی غفلت پر بھی گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں،ایسے میں روزہ رکھنے والے ٹریفک اہلکار افطار کیسے کرتے ہیں؟؟ ٹریفک کنٹرول کرتے وقت کےکراچی میں رمضان کے دوران ٹریفک کی روانی کو اس طرح کنٹرول کرنا کہ شہری افطار سے پہلے پہلے گھر پہنچ جائیں، یہ ہے وہ بھاری ذمے داری جسے ٹریفک پولیس کے اہلکار ممکن بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔ اہم بات یہ ہے شدید گرمی کے باوجود سڑکوں پر موجود ان اہلکاروں میں سے اکثر روزہ دار ہوتے ہیں۔ ان کی ڈیوٹی کی مشکلات کے پیش نظر ڈی آئی جی ٹریفک نے گزشتہ کئی سالوں سے یہ انتظام کررکھا ہے کہ اہلکاروں کی افطاری ڈیوٹی کے مقام پر ہی پہنچائی جارہی ہے۔ اس خصوصی انتظام کے تحت اہلکاروں اور افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ کسی حال میں ڈیوٹی کی جگہ نہ چھوڑیں، اس طرح تمام عملہ اپنی جگہ ڈٹا رہتا ہے۔ مغرب کی اذان ہوتی ہے تو سب کچھ منٹوں کیلئے افطاری کرتے ہیں اور پھر سے اپنی ڈیوٹی دینے لگتے ہیں۔

مزید خبریں :