11 جولائی ، 2015
کوئٹہ.......کوئٹہ میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیا گیا، لیاقت پارک کے قریب چار کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق شہر ک وسطی علاقے انسکمب روڈ پر واقع لیاقت پارک کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے پلاسٹک کے ڈبے میں چار کلو وزنی بم چھپایا گیا تھا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ سڑک کو بند کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا، ٹیکنیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بم کو کامیابی سے ناکارہ بنادیا۔