دنیا
11 جولائی ، 2015

اقوام متحدہ کے تحت آبادی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

اقوام متحدہ کے تحت آبادی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

نیویارک......اقوام متحدہ کے تحت آبادی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے ۔ رواں سال اِس دن کو اُن لوگوں سے منسوب کیا گیا ہے جو جنگوں ،تنازعات اور آفات کے باعث بے گھر ہوچکے ہیں ۔ بڑھتی ہوئی آبادی نے حکومتوں اور عوام کے لیے کئی چیلنج پیدا کیے ہیں ۔ جن میں ماحولیاتی تبدیلیاں ، خوراک ، انفرا اسٹرکچر اور دیگر مسائل شامل ہیں ۔ ان مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے تحت ہر سال گیارہ جولائی کو آبادی کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ رواں سال اس دن کا موضوع "ہنگامی صورت حال میں غیر محفوظ آبادیاں " ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ تنازعات اور آفات کے باعث تقریباً 6 کروڑ افراد بےگھر ہوچکے ہیں ۔ ان میں خواتین اور کم سن لڑکیاں زیادہ متاثر اور غیرمحفوظ ہیں۔

مزید خبریں :