12 جولائی ، 2015
کراچی......وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی ہے، ملاقات کے موقع پر بلاول بھٹوزرداری اور اور ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر بھی موجود تھے۔ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں کراچی آپریشن ،امن امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔واضح رہے کہ آج اپیکس کمیٹی سندھ کا اجلاس بھی وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں منعقد ہوناہے۔ حکومت سندھ کی طرف سے پاکستان رینجرز سندھ کی متعدد کارروائیوں پر تحفظات کے اظہار اور رینجرز کے اختیارات میں توسیع کرنے کے معاملے پر پس و پیش کرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں اپیکس کمیٹی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ توقع ہے کہ اس اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً رینجرز کے دائرہ اختیارات اور اس حوالے سے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیچرز ( ایس او پی ) پر غور ہو سکتا ہے۔