12 جولائی ، 2015
کراچی......متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ’’کے الیکٹرک‘‘کی انتظامیہ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات دے دو۔ عزیز آباد میں کارکنوں سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی جلد ’’کے الیکٹرک‘‘ کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کا اعلان کرے گی اور ان کی اپیل ہے کہ اس میں تمام شہری شریک ہوں۔