12 جولائی ، 2015
کراچی......عید الفطرپر کپڑوں اور دوسری شاپنگ کے ساتھ بچوں کو عیدی دینے کے لیے نئے نئےکرنسی نوٹوں کی خریدوفروخت بھی عروج پر ہے۔ عیدالفطر کیلئے آج کل مارکیٹوں اور بازاروں میں نئے نئے کپڑوں اور دیگر اشیاء کی شاپنگ زوروں پر ہے ،یہ عید بچوں کی عیدی کے لیے نئے نئے کڑکتے نوٹوں کے بغیر بھی مکمل نہیں ہوتی ،ان دنوں بینکوں کے باہر لوگ تھیلوں میں نئے نوٹوں کی گڈیاں لیے گھوم رہے ہیں،شہریوں میں نئے نوٹ خریدنے کا شوق تو مہنگے بیچنے کا گلہ بھی۔ 10،10 روپوں والی گڈی دو سو تیس روپے کی تو 20،20 روپے والی دو سو ساٹھ تک بیچی جا رہی ہے،50روپے کے نوٹوں والی گڈی پر پورے تین سو روپے جبکہ 100،100 روپے والی گڈی پر پورے 4 سو روپے وصول کیے جا رہے ہیں ،بچوں کی خوشی کیلئے والدین منہ مانگے دام دینے پر مجبور۔ نئےنئے نوٹوں کی عیدی ہر بچے کی خواہش ہوتی ہے،یہی چھوٹی چھوٹی خوشیاں جمع ہو کربڑی خوشیوں کا تہوار بن جاتی ہیں۔