12 جولائی ، 2015
لاہور......سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مفاہمت کی سیاست سے پیپلزپارٹی کو بہت نقصان ہواتاہم پیپلز پارٹی کے خاتمے کا پروپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ پیپلز پارٹی موجود ہے اور موجود رہے گی۔لاہورمیں ایک افطار ڈنر پر خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مفاہمت کا مطلب رواداری اور برادشت ہے ، گرتے ہوئے کو سہارا دینا نہیں ،11 مئی کو ہونے والے انتخابات دھاندلی زدہ تھے،270 حلقوں میں سے این اے 124 کے تھیلے کھلے تو ان میں ردی بھری تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بتادیاتھا کہ دھرنے کامیاب ہوئے یا ناکام ، بڑانقصان ہوگا، آج ان کے وزراء کے چہروں سے رعونت عیاں ہے،ایل این جی منصوبہ ،نندی پور پراجیکٹ میں کرپشن کی کہانیاں عام ہیں،راولپنڈی میٹرو بس منصوبہ 45 ارب کا تھا ،ایک بھی ٹینڈر نہیں دیا گیا۔