12 جولائی ، 2015
لاہور......لاہور سے کراچی جانے والی دوسری عید اسپیشل ٹرین صرف 7مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔ لاہور سے کراچی جانے والی پہلی عید ٹرین میں بھی بہت کم مسافر سوار تھے ،آج دوسری اسپیشل ٹرین چلی تو اس میں صرف سات مسافر تھے ، ان میں 2 مسافر بہاولپور کے، 2 کراچی کے،ایک خانیوال اور ایک روہڑی کا تھا،خصوصی ٹرین کے لیے کسی بھی مسافر نے ایڈوانس بکنگ نہیں کرائی تھی، یہ ٹرین پیر کی صبح پانچ بجے کراچی پہنچے گی۔