پاکستان
15 مئی ، 2012

مارشل لاء نے نقصان پہنچایا سب متفق ہیں جمہوریت چلنی چاہئے،نواز شریف

مارشل لاء نے نقصان پہنچایا سب متفق ہیں جمہوریت چلنی چاہئے،نواز شریف

شکارپور… مارشل لاء نے بہت نقصان پہنچایا سب متفق ہیں جمہوریت چلنی چاہئے، مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں چاہے جتنے صوبے بنالے، سندھ تقسیم نہیں ہونی چاہئے۔شکار پور کے علاقے دکھن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ سندھ میں ووٹ مانگنے نہیں صرف یہ بتانے آئے ہیں کہ سندھ کے عوام نے جنہیں ووٹ دیا انہوں نے ان کے ووٹ کا حق ادا نہیں کیا۔میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر ان کی حکومت آئی تو وہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں تک ضرور پہنچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب 90 کی دہائی کی نہیں خدمت کی سیاست ہونی چاہیے تھی ۔ملک میں الٹی سیاست ہورہی ہے،غریب اور غریب ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نیکہا کہ اس قوم پر رحم کرو ، خداکیلئے کرپشن کرنا چھوڑ دو۔زرداری صاحب آپ سندھ کو کیوں بھول گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی پتاچلا کہ سندھ میں صرف چار،5 گھنٹے بجلی آتی ہے،حکمرانوں خدا کا خوف کرو، عوام کیلیے کچھ کرو،نواز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں جتنے صوبے بنانا چاہتی ہے بنائے۔ ہمیں اس کے سیاسی مقاصد پتا ہیں لیکن مسلم لیگ کسی سیاسی مقاصد کی خاطر صوبے بنانا نہیں چاہتی۔پنجاب میں چاہے جتنے صوبے بنائیں ،سندھ کی تقسیم نہیں ہونی چاہئیے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ عوام سے کہنے آئے ہیں کہ پاکستان کو سنبھالیں۔ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کریں گے۔

مزید خبریں :