پاکستان
16 مئی ، 2012

گلگت بلتستان میں کئی روز بعد دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار

 گلگت بلتستان میں کئی روز بعد دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار

اسلام آباد… گلگت بلتستان میں کئی روز بعد بادل چھٹنے اور دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار گیا ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے، موسم بدلتے ہی دیربالامیں گیسٹرو اور شمالی وزیرستان میں خسرہ کی بیماریاں عام ہوگئی ہیں،رواں ماں 100 سے زائد بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کیاگیاہے۔ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختون کے میدانی علاقے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، شدید گرمی اور کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ مزدوروں کا ہے۔ ادھرشمالی وزیرستان میں بھی خسرہ کی وبا پھیلی ہوئی ہے، جس نے کئی بچوں کی جان لے لی ہے،دوسری جانب گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں غذر، دیامر، چلاس اور استور میں آج کئی روز بعد موسم صاف ہوا ہے بعض علاقوں میں دھوپ نکل آئی ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی کمی آئی ہے۔

مزید خبریں :