31 جولائی ، 2015
نیویارک.........ہیومنز آف نیویارک کے بانی برینڈن اسٹین ٹن پاکستان آرہے ہیں ،پاکستانیوں کی کہانیاں سنانے ،ایک تصویر ایک کہانی،اب ہوگی پاکستانی ۔نیویارک کے لوگوں کی کہانیاں سنانے والے برینڈن اسٹینٹن اب اتاریں گے پاکستانیوں کی تصاویر اور سنائیں گے ان کی کہانیاں ۔فوٹو بلاگ ہیومینز آف نیویارک کے بانی برینڈن کے اسٹینٹن اپنے بلاگ پر لوگوں کی تصاویر کے ساتھ اس تصویر کی کہانی بھی سناتے ہیں ،سماجی ویب سائٹس پر ملینوں فولورز رکھنے والے برینڈن ہر سال ایک ٹوئر پر جاتےہیں اور اس باروہ اگست میں پاکستان آرہے ہیں جہاں وہ پاکستان کی گلیوں سے پاکستانیوں کی کہانیاں اپنے بلاگ پر پوسٹ کریں گے۔