31 جولائی ، 2015
اسلام آباد.......وزیر اعظم میاں نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی اور تحریک انصاف اراکین کو اسمبلیوں سے ڈی سیٹ کرنے سے متعلق پارٹی میں ہونے والی مشاورت سے آگاہ کیا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر جمیعت علمائے اسلام کی اعلی قیادت سے ہونے والی مشاورت سے آگاہ کیا، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ معاملے کا حل آئین کے اندر رہتے ہوئے نکالا جائے، ملاقات میں وزیراعظم نے تجویز دی کہ سیاسی مفاہمت برقرار رکھنے کے لئے تحریک انصاف کے خلاف تحریک واپس لے لی جائے۔