Geo News
Geo News

پاکستان
31 جولائی ، 2015

تفتیشی فنڈزکیس،سپریم کورٹ کاآئی جی سندھ کی رپورٹ پر عدم اطمینان

تفتیشی فنڈزکیس،سپریم کورٹ کاآئی جی سندھ کی رپورٹ پر عدم اطمینان

کراچی......آئی جی سندھ نے تفتیشی فنڈز سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کرادی۔عدالت نے ایک بار پھر آئی جی سندھ کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سے کہا کہ ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے کرپشن میں 3گناہ اضافہ ہواہے۔ عدالت نے چیف سیکریٹری کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4اگست تک ملتوی کردی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پولیس کے تفتیشی فنڈز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت میں آئی جی سندھ نے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ پیش کی ۔ آئی جی سندھ کی رپورٹ پر ایک مرتبہ پھر جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں لارجر بینچ نے عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالت کواپنے جواب سے مطمئن نہیں کرپارہے۔جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ عبدالفتح ملک نے عدالت سے درخواست کی کہ رپورٹ مکمل کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔جس پرعدالت نے چیف سیکریٹری سندھ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4اگست تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :