04 اگست ، 2015
ہیوسٹن.......راجہ زاہد اختر خانزادہ/ نمائندہ خصوصی...... میئر آف ہیوسٹن کی چیف آف پروٹوکول ڈینی لیفلورنےکہا ہے کہ سسٹر سٹیز اور دوسری مسلم آرگنایزیشنز دیگر تمام دوسرے مذاہب کی کمیونیٹیز کو ایک ساتھ لیکر چلنے کیلئے ایک اہم رول ادا کر رہی ہیں ، دوسری کمیونٹی کے ساتھ باہمی میل جول سے دیگر کمیونٹی کی ثقافت اور مذہبی عقائد سے ہم آہنگی ہوتی ہے جو امن اور اتحاد کیلئے بہت ضروری ہے - ابوظہبی ،باکو ،بصرہ، استنبول اور کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیمپورہ ریسٹورنٹ میں منعقدعید ڈنر پرخطاب کرتے ہو ئے میئر آف ہیوسٹن کی چیف آف پروٹوکول کا کہنا تھاکہ اس نوعیت کے پروگرام باقاعدہ طور پر منعقد ہوتے رہنا چاہئیں۔ اس موقع پر کراچی ہیوسٹن سسٹر سٹی کے صدر محمدسعید شیخ صدر نے ہیوسٹن افطار اور عیدالفطر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور تمام اسپانسرز خصوصی طور پر جاوید انور اور میڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کیا - اس موقع پر مسلم کمیونٹی کے ساتھ دیگر مذاہب کے لیڈروں نے بھی شرکت کی - سنیل شرما صدر ہیوسٹن ،ابوظہبی سسٹر ایسوسی ایشن نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ہیوسٹن افطار آرگنائزنگ کمیٹی کی تعریف کی اور خاص طور پر محمد سعید شیخ کے کام کو سراہا - چیف آف پروٹوکول ڈینا لا فلور نے میئر انیس پارکر کی طرف سے خصوی طور پرجاوید انور کو ادارہ کی سرپرستی پر اور محمدسعید شیخ کی انتھک محنت اور بہترین کوآرڈی نیشن پر تعریفی ایوارڈ دیا - اس تقریب سے خطاب کر نے والوں میں آغا خان کونسل کے صدر اور دیگر معزز حضرات شامل تھے - تقریب میں ایم جے خان صدر اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن ، ڈاکٹر یعقوب شیخ آف اپنا فائونڈیشن ، صدر PAGH میاں نذیر ، طارق خان ، الیاس چوہدری ، شاہ حلیم ، ظفر خان ، واحد لالہ،ساجد حسین ، اختر عبدللہ اور دیگر معزز حضرات اور میڈیا کے ارکان نےخصوصی طور پر شرکت کی-