پاکستان
06 اگست ، 2015

پی ٹی آئی اراکین کے ڈی سیٹ کا معاملہ ،ایم کیوایم کا تحریک واپس لینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی اراکین کے ڈی سیٹ کا معاملہ ،ایم کیوایم کا تحریک واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد........متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے تحریک انصاف کے اراکین کے خلاف ڈی سیٹ کرنے سے متعلق تحریک واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو دی سیٹ کرنے کے معاملے پر متحدہ قومی موومنٹ اور حکومت میں معاملات طے پا گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی کے اراکین کے خلاف تحریک واپس لے گی۔گزشتہ روز اس معاملے پر اسپیکر سردار ایاز صادق اور الطاف حسین کا ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا تھا جس کے بعد ایم کیو ایم کی پارلیمانی پارٹی نے تحریک انصاف اراکین کے خلاف تحریک کو واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مزید خبریں :