پاکستان
06 اگست ، 2015

آزاد کشمیر اسمبلی کے باہر ایم کیوایم کا احتجاج

آزاد کشمیر اسمبلی کے باہر ایم کیوایم کا احتجاج

مظفر آباد......آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میںالطاف حسین کے خلاف قرار داد پیش کرنے پرایم کیوایم کے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر طاہر کھوکھر اور کارکنان کی بڑی تعداد نے آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے باہر احتجاج کیا اور آزاد کشمیر حکومت کے رویئے کے خلاف اور الطاف حسین کے حق میں نعرے لگائے ،اور الطاف حسین سے یکجہتی اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کیا ۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہر کھوکھر نے کہاکہ الطاف حسین ملک بھر کے مظلوم عوام کی امیدوں کا واحد مرکز ہیں اور ہم کسی بھی قیمت پر الطاف حسین سے علیحدگی کا تصور نہیں کرسکتے اور ایسا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کا پیغام حق پرستی آزاد کشمیر میں پھیل چکا ہے اور ہر جگہ ان کے چاہنے والے موجود ہیں ۔ طاہر کھوکھر نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ الطاف حسین سے ہمیں دور کرنے کا کوئی بھی ہتھکنڈہ اور سازش کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ قبل ازیں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں طاہر کھوکھر کو اپنا مئوقف بیان کرنے کیلئے وقت نہیں دیا گیا اور اسپیکر نے ان کا مائیک بند کرادیا جس پر طاہر کھوکھر نے احتجاجا ایوان سے واک آئوٹ بھی کیا ۔

مزید خبریں :