Time 20 مارچ ، 2025
پاکستان

آج افطاری میں بنائیے کچھ نیا ’کرنچی گارلک چکن‘

آج افطاری میں  بنائیے کچھ نیا  ’کرنچی گارلک چکن‘
فائل فوٹو

روایتی کھانوں سے ہٹ کر آج افطاری کیلئے کچھ نیا کرنچی گارلک چکن  بنائیےجس کو بنانا انتہائی آسان ہے۔

اجزاء: لہسن ایک عدد (باریک کٹا)، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچے، مکھن 2کھانے کے چمچے، کالی مرچ ایک کھانے کا چمچے، سفید مر چ ایک کھانے کا چمچے، انڈا ایک عدد (پھینٹا ہوا)، مرغی کا سینہ 4 سے 6 عدد (فلیٹس)، سرکہ 4کھانے کے چمچے، اوریگانو ایک کھانے کا چمچ، تیل حسب ِضرورت

ترکیب: سب سے پہلے لیموں کا رس، لہسن، مکھن، پارسلے، نمک اور کالی مرچ ان سب کو چوپر میں پیس کر ایک مکسچر بنالیں،  پھر ایک پلیٹ میں بریڈ کرمبز اور دوسری پلیٹ میں نمک اور کالی مرچ ملا کررکھ لیں۔

اب چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور اس میں نمک، کالی مرچ، سرکہ اور اوریگانو کو اس پر اچھی طرح لگا دیں، انڈوں کو پھینٹ کر علیحدہ رکھ دیں۔

 اب چکن کو سب سے پہلے والے مکسچر میں کوٹ کریں، پھر میدے میں، پھر انڈے میں اور آخر میں بریڈ کرمبز میں کوٹ کرکے اچھی طرح فرائی کریں اور مزے دار چٹنی کے ساتھ پیش کیجیے۔

مزید خبریں :