06 اگست ، 2015
شکاگو......متحدہ قومی موومنٹ اوور سیز امریکہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ا جس میں دیگر امور کے علاوہ امریکہ میں تنظیمی کام اورنظم وضبط کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ اجلاس میں آرگنائزنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ شکاگو کے کارکنان تحریم شاہد، آصف سلیم ،حارث عثمانی ، طارق صدیقی ، آصف خان جبکہ واشنگٹن کے کارکنان مطلوب زیدی ،شکیل الدین ،اورنگ زیب اور ہیوسٹن کے ذیشان مرزا کو تنظیمی نظم وضبط کی مسلسل خلا ف ورزیو ںاور غیر سماجی سرگرمیوں میںـ ملوث ہونے کی بنا پرغیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دیا ہے ۔آرگنائزنگ کمیٹی نے ذمہ داران وکارکنان سے کہا ہے کہ وہ معطل کئے گئے افراد سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہ رکھیں ۔