پاکستان
07 اگست ، 2015

اسلام آباد: پی آئی اے کی پرواز کا ایئرکنڈیشنر بند، مسافروں کی حالت خراب

اسلام آباد: پی آئی اے کی پرواز کا ایئرکنڈیشنر بند، مسافروں کی حالت خراب

اسلام آباد........اسلام آباد سے کراچی جانے پی آئی اے کی پرواز کا ایئرکنڈیشنر بند گیا، جس کے باعث متعدد مسافروں کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس پریشانی کے باعث 2مسافروں کو دل کا دورہ کا پڑا اور متعدد مسافر بے ہوش ہوگئے، تو جہاز کے عملے نے مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے پر ہی اتار دیا اور طبی امداد کے لیے ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے319 کے مسافروں نے جیو نیوز کو ٹیلیفون کرکے بتایا کہ پرواز کو رات10 بجے اسلام آباد سے کراچی روانہ ہونا تھی، مسافر جہاز میں سوار ہوئے تو ایئرکنڈیشنر ہی بند ہو گیا، جہاز کا عملہ ڈیڑھ گھنٹے تک اے سی ٹھیک کرانے کی کوشش کرتا رہا، مگر اے سی ٹھیک نہ ہوا، اس دوران مسافر بند جہاز میں ہی بیٹھے رہے، مسافروں کی طرف سے بھجوائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شدید گرمی میں ہاتھ والے پنکھے جھلا رہے ہیں۔ گرمی کے باعث مسافروں کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی تھی۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے جہاز کے عملے نے مسافروں کو رن وے پر ہی اتار دیا تھا۔

مزید خبریں :