07 اگست ، 2015
فرانس......رضا چوہدری...... فرانس بھر میں جادو ٹونے کا رجحان دن بدن بڑھتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں کالے جادو سے بعض افراد کے کاروبار متاثر ہی نہیں بلکہ تباہ ہوگئے ہیں، اس وجہ سے بعض خاندانوں میں لڑائی، جھگڑے اور فسادات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سرکاری سطح پر ان مراکز کی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔یہ انکشاف سامنے آنے پر سروے میں دیکھنے میں آیا کہ بنگالی، سرلنکا اور بعض افریقی لوگ اس مگرو دھندہ میں سر عام ملوث ہیں اور انہوں نے اس مقصد کیلئے باقائدہ مراکز قائم کر رکھے ہیں۔گذشتہ دنوں امریکی ریاست فلوریڈا حکام نے پینسا کولا گائوںتین افراد کے قتل کی تفتیش کے بعد کہا کہ اس قتل کی واردات میں جادو ٹونے کا عنصر پایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کے بعد فرانس سمیت یورپی ممالک میں بھی اس پر غور اور تحقیقات کے بعد درجنوں کیس سامنے آئے جن میں جادو ٹونے کے استعمال کا چرچہ ہوا تھا۔ پولیس سمیت خفیہ ایجنسیوں نے بھی باقاعدہ طور پر جادو ٹونے کے مراکز کی نگرانی شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرانس میں مقیم بعض پاکستانی نژاد خاندان بھی جادو ٹونے کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، چند ایک کے چلتے کاروبار تباہ ہوگئے، بعض فرانس بدر ہوگئے اور بعض خاندانوں میں طلاق کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔