پاکستان
07 اگست ، 2015

فوجی عدالتوںپر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، علامہ ناصر

کراچی....... مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فوجی عدالتوں کے حق میں سپریم کورٹ کے سنائے جانے والے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں پر عوام کا مکمل اعتماد ہے۔عدالت عالیہ نے قومی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک بابصیرت، دانشمندانہ اور درست فیصلہ سنایا ہے جس کے قومی سلامتی پر مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پاک افواج کی کوششیں قابل ستائش ہیں اور انہیں پوری قوم کی تائید حاصل ہے۔ دہشت گردی کے خلاف فوجی اقدامات نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس کے بعد خود کش حملوں سمیت دہشت گردی کے دیگر واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔دریں اثنا علامہ ناصر نے گزشتہ دنوںبھارتی فوج کی پاکستانی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت قرار دیا،اور کہا کہ ہندوستان طرز عمل اس کے لیے بہت بڑے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے اس مخاصمانہ رویے کا سختی سے نوٹس لے ۔ اس طرح کا جارحانہ اور منفی طرز عمل خطے کی صورتحال کو کشیدہ کرنے کے ساتھ ساتھ اقوام عالم کو سنگین مسائل سے دوچار کر سکتا ہے۔

مزید خبریں :