08 اگست ، 2015
کوئٹہ......کوئٹہ میں پولیس شہد ا کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لئے تقریب منعقد ہوئی، شہدا کے ورثا کو قربانیوں کے اعتراف کے طور پر تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔کوئٹہ میں پولیس کے شہدا کی یاد میں شہدا ڈے منا یا گیا ، جس میں پولیس کے ان جوانوں اور افسران کو یاد کیا گیا جنھوں نے اپنے حلف کی پاسداری کر تے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جا نوں کے نذرانے پیش کئے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمیں بہت عزیز ہیں۔ کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ شہدا کے ذکر پر ، میں ذاتی طور پر جذباتی ہو جاتا ہوں۔تقریب میں پولیس افسران اور جوانوں کے علاوہ جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کے ورثا بھی شریک ہوئے ۔ایک طرف جہاں شہدا کے ورثا اپنے پیاروں کے غم سے نڈھال تھےوہیں انھیں اس بات کی خوشی بھی تھی کہ ا ن کے پیاروں نے نیک مقصد کیلئے جانیں قربان کیں ۔ انہوں نے امن کیلئے اپنا کرادار ادا کرنے کا عزم کیا،بعد میں شہدا کے لواحقین میں اسناد اور میڈل تقسیم کئے گئے۔