پاکستان
09 اگست ، 2015

اٹک :خیر آباد کے مقام پر دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب

اٹک :خیر آباد کے مقام پر دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب

اٹک......خیبرپختونخواہ میں اٹک خیر آباد کے مقام پر دریائے سندھ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ سیل پشاور سے جاری رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں اٹک خیر آباد کے مقام پر پانی کا بہاو3لاکھ 98ہزار2سو کیوسک ریکارڈ کیاگیا۔ اس مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ، دریائے سندھ میں تربیلہ، دریائے پنجکورہ میں دیر کے مقام پر نچلے درجے کاسیلاب ہے۔ جبکہ ادیزئی پل کے مقام پر دریائے ادیزئی، تخت آباد کے مقام پر دریائے شاہ عالم اور دریائے سوات خیالی میں چارسدہ روڈ کے مقام پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیاگیا ہے۔

مزید خبریں :