پاکستان
09 اگست ، 2015

دریائےسندھ میں گھوٹکی کےمقام پرسیلابی پانی کاشدید دباؤ

دریائےسندھ میں گھوٹکی کےمقام پرسیلابی پانی کاشدید دباؤ

گھوٹکی ........دریائےسندھ میں گھوٹکی کےمقام پرسیلابی پانی کاشدید دباؤ بڑھنے سے گاؤں بنڈھن کاحفاظتی بندٹوٹ گیا، متاثرہ علاقوں سےلوگوں نے نقل مکانی شروع کردی۔ ادھر گڈو بیراج کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب سے کےکےحفاظتی بند کے دو مختلف مقام پر رساؤ ہونے لگا، محکمہ آب پاشی نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا۔دریائے سندھ میں گھوٹکی کے مقام پر سیلابی پانی کا شدید دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ گاؤں بنڈھن کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، جس کی وجہ سے کئی دیہات زیرآب آگئے ہیں۔محکمہ آب پاشی حکام نے ٹوٹنےوالےبند کی مرمت شروع کردی،متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے ۔کشمور میں دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے سندھ میں پانی بڑھنے اور اخراج نہ ہونے کی وجہ سے گڈو بیراج میں قائم 9 حفاظتی بندوں پر پانی کا دباو بڑھ رہا۔ کے کے حفاظتی بند میں 14 اور 11 میل کے مقام پر رساو شروع ہوگیا ہے ۔محکمہ آب پاشی کے عملے نے ۔ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے جبکہ کچے کے علاقے کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں ۔راجن پور میں دریائےسندھ میں کوٹ مٹھن کےمقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ادھر فخربند کی مرمت کاکام مکمل کرلیا گیا ۔ لیکن سیلاب سے 230 بستیاں اب بھی زیر آب ہیں ، ان مقامات سے بیشتر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔ادھر دریائےسندھ میں لاڑکانہ کےمقام پرگاجی ڈیرو کے حفاظتی بند کو مضبوط کردیا گیا ہے ۔دریائے سندھ میں سکھر کے مقام پر متاثرین سیلاب اب بھی کچے کے علاقوں میں موجود ہیں. مختلف سماجی تنظیموں نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بندوں پر ریلیف اور میڈیکل کیمپ قائم کیے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :