09 اگست ، 2015
کوئٹہ.......کوئٹہ میں پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک کمانڈر کو بمعہ اسلحہ گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق کارروائی شہر کے نواحی علاقے کلی اسماعیل میں کی گئی ۔ کارروائی کےدوران کالعدم تنظیم کے ایک کمانڈر کو گرفتار کرلیاگیا۔گرفتار دہشت گرد سے دیسی ساختہ بم اور پستول برآمد کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کوئٹہ میں تخریب کاری کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا۔مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔