پاکستان
09 اگست ، 2015

تربت: ناصر آباد میں مسافربس پرفائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تربت: ناصر آباد میں مسافربس پرفائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

تربت ....... تربت کے نواحی علاقے ناصر آباد میں مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تربت مند روڈ پر ناصرآباد کے قریب پیش آیا جہاں مسافر بس مند سے کراچی جارہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے بس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بس کے ٹائر برسٹ ہوگئے ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔جرائم کے ایک اور واقعہ میں تربت کے علاقے نودز میں مسلح ڈاکو ؤں نےبھینسوں سےبھرے 3 ٹرالرز کے ڈرائیوروں کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔ٹرالرز ر کراچی سے مند جارہے تھے۔دونوں واقعات میں کوئی گرفترای عمل میں نہیں آسکی ہے۔

مزید خبریں :