09 اگست ، 2015
سکھر......دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر انتہائی اونچے درجہ کا سیلاب ہے، جبکہ سکھر اور کوٹری بیراج کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائےسند ھ میں چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجہ کا سیلاب ہےجبکہ تربیلا اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجہ کا سیلاب ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد 7لاکھ پچیس ہزار300 اور اخراج 7لاکھ1ہزار900 کیوسک ہے ۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 6لاکھ پچھترہزار500 اور اخراج 6لاکھ 25 ہزار500 کیوسک رکارڈ کیا گیا۔ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 5 لاکھ 9 ہزار400 اور اخراج4لاکھ 83 ہزار300 کیوسک ہے۔