پاکستان
09 اگست ، 2015

ہری پور میں ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرایا جائے ، آصف کرمانی

ہری پور میں ضمنی انتخاب فوج کی نگرانی میں کرایا جائے ، آصف کرمانی

ہری پور........وزیر اعظم نواز شریف کے پولیٹیکل ایڈوائزر ڈاکٹر آصف کرمانی نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 19 ہری پورمیں ضمنی انتخاب پاک فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ہری پور کے علاقے نیلور میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت خیبر پختون خوا میں مثبت تبدیلی لانےمیں ناکام ہو گئی ہے ۔ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور ہزاراہ کے عوام کو ہزارہ موٹر وے جیسے منصوبے کا تحفہ دیا۔ آصف کرمانی نے کہا کہ چترال میں لوگ سیلاب سے مر رہے تھے اور عمران خان بنی گالا تک محدود رہے۔

مزید خبریں :