پاکستان
09 اگست ، 2015

لاہور : نجی ایئر لائن کی پروازمیں فنی خرابی ،پرواز کے بعد ہنگامی لینڈنگ

لاہور : نجی ایئر لائن کی پروازمیں فنی خرابی ،پرواز کے بعد ہنگامی لینڈنگ

لاہور......لاہور سے دبئی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث واپس علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ،تمام مسافر محفوظ رہے ۔لاہور سے دبئی کیلئےروانہ ہونے والی نجی ایئر لائن کی پرواز این ایل 766 میں تین سو سے زائد افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچے بھی تھے،ایئرلائن حکام کے مطابق طیارے کو اڑان کے ایک گھنٹے بعد فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پرواپس لاہور ایئرپورٹ اتارا گیا ،مسافروں کو طیارے سے اتا ر کر لاؤنج میں بھیج دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :