دنیا
12 اگست ، 2015

چین کے شہر تیانجن میں زوردار دھماکے ،ایک ہزار سے زائد افراد زخمی

چین کے شہر تیانجن میں زوردار دھماکے ،ایک ہزار سے زائد افراد زخمی

بیجنگ......چین کے چوتھے بڑے شہر تیانجن میں زوردار دھماکے سے ایک ہزار سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دھماکا پیٹرول کے ڈپو میں ہوا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں آگ کے بگولے سے آسمان روشن ہو گیا۔دھماکےکی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دس کلومیٹر دور تک کے علاقے لرز گئے۔ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے، زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا بنہائی ڈسٹرکٹ کے کنٹینر ٹرمنل میں ہوا ہے۔

مزید خبریں :